بابر اعظم وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

پاکستان کے بابر اعظم وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر جبکہ امام الحق بھی ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا، ٹیم میں پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے 2، 2 جب کہ جنوبی افریقا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

انگلینڈ اور سری لنکا کا کوئی کھلاڑی وزڈن مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ نہیں بناپایا۔

بابر اعظم کو وزڈن مینز ون ڈے ٹیم کے کپتان کی اعزازی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔

ٹیم میں امام الحق بھی پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا، نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم اور ٹرینٹ بولٹ اور بھارت کے سریاس ایئر اور محمد سراج بھی وزڈن مینز ون ڈے میں شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کے راسی ڈرڈوسن، بنگلا دیش کے مہدی حسن اور ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف بھی وزڈن مینز ون ڈے میں شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/nSd83pl

Post a Comment

0 Comments