عسکری ذرائع کے مطابق بنوں میں اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے بعد کیے گئے آپریشن کلین اپ کو تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا، یہ آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا اور فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا۔
کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف نے ایس ایس جی اور وزیرستان کا دورہ کیا جس سے فوج، عوام اور دہشت گردوں سب کو انتہائی مضبوط پیغام گیا۔
اس دورے میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ مسلح افواج دہشتگردوں کی طرف سے شروع کی گئی لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گی۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دیا۔
آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا۔
آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا کہ بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔
The post جنرل عاصم منیر کا وزیرستان اور ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل appeared first on BOL News Urdu - بول نیوز اردو.
from BOL News Urdu – بول نیوز اردو https://ift.tt/Ai69hgG
0 Comments