تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملے کی تفتیش سی سی پی او نے اینٹی کرپشن کے ایک افسر کو سونپ دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن میں تعینات ایک افسر ملزم سے اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں، جے آئی ٹی کے کسی ممبر کو ملزم سے تفتیش یا پوچھ گچھ نہیں کرنے دی گئی۔
رپورٹس میں بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کے 4 ممبران نے موجودہ تفتیش سے اختلاف کر دیا ہے اور اس حوالے سے محکمۂ داخلہ اور آئی جی پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔
جے آئی ٹی نے تحریری طور پر محکمۂ داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جے آئی ٹی ارکان کا ملزم نوید سے سی سی پی او اور اینٹی کرپشن کے افسر کی طرف سے کی گئی تفتیش سے اختلاف ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے۔
واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
فائرنگ کرنے والے شخص کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا تھا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔
The post عمران خان حملہ کیس: جے آئی ٹی اور سی سی پی او لاہور میں اختلافات appeared first on BOL News Urdu - بول نیوز اردو.
from BOL News Urdu – بول نیوز اردو https://ift.tt/lnXHuoY
0 Comments