اقتصادی مشکلات سابق حکومت کی غیر موثر پالیسیوں کا نتیجہ ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ اقتصادی مشکلات سابق حکومت کی غیر موثر معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں اور امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔

جنیوا میں نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کے بارے میں منفی قیاس آرائیوں سے مارکیٹ اور کاروباری سرگرمیاںبری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہے اور امید ہے کہ عالمی ادارہ اپنے نویں جائزے کی جلد منظوری دے گا جس سے ملک میں غیر یقینی صورتحال ختم ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے جینیوا کانفرنس، 16.3بلین ڈالر امداد کی اپیل

وفاقی وزیر نے مزید کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بین الاقوامی تعاون کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

The post اقتصادی مشکلات سابق حکومت کی غیر موثر پالیسیوں کا نتیجہ ہیں: احسن اقبال appeared first on BOL News Urdu - بول نیوز اردو.



from BOL News Urdu – بول نیوز اردو https://ift.tt/q9VHuCi

Post a Comment

0 Comments