سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے سلیمان شہباز لاہور میں ان کے گھر پہنچے اور ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سلیمان شہباز نے جہانگیر ترین کو وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا۔

The post سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال appeared first on BOL News Urdu - بول نیوز اردو.



from BOL News Urdu – بول نیوز اردو https://ift.tt/P6O2vK7

Post a Comment

0 Comments