رات 8 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات 8 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رات آٹھ بجے ریسٹورینںٹس بند کرنے کا فیصلہ اس انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس تیل خریدنے کے پیسے نہیں تو بجلی بچانے کا یہ کوئ طریقہ نہیں ساری کابینہ ہروقت بیرونی دوروں پررہتی ہے ان کی عیاشیاں ختم کرنے کی بجائے بوجھ عوام پر ڈالا جا رہاہے جو ناقابل قبول ہے۔

The post رات 8 بجے ریسٹورنٹس کی بندش کا فیصلہ لاکھوں لوگوں کی کمر توڑ دے گا: فواد چوہدری appeared first on BOL News Urdu - بول نیوز اردو.



from BOL News Urdu – بول نیوز اردو https://ift.tt/BgeC8Tx

Post a Comment

0 Comments