وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن کے عمل میں قانون اور شفافیت کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کو ووٹ کے حق سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے؟۔
وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان سلیکشن اور ہم الیکشن چاہتے ہیں، پی ٹی آئی دانستہ الیکشن کمشن کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ 2020 میں بلدیاتی الیکشن ہونے تھے،آج تماشا کرنے والے بتائيں کیوں نہیں کروائے، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی وجہ الیکشن نہیں، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیسز ہیں۔
لوکل گورنمنٹ نظام بے اختیار کرنا آئین کی خلاف ورزی
وزير قانون کا مزید کہنا تھا کہ شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ الیکشن یقینی بنانا آئین اور قانون کا بنیادی تقاضا ہے، عدالتوں میں قانونی مؤقف پیش ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/jyB3P5G
0 Comments