اسلام آباد: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان میں حالیہ تناہ کن سیلاب کے تناظر میں 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تباہ کن سیلاب کے بعد فوری امداد کی فراہمی پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے ترکیہ کی برادر حکومت سے اظہار تشکر کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے حوالے درپیش چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر تعمیر کے منصوبوں کے لیے بین الاقوامی تعاون اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔
The post ترک صدر کی وزیراعظم کو جنیوا میں عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nzljYV2
0 Comments