بلدیاتی انتخابات: کراچی کے مختلف علاقوں میں 7 پولنگ کیمپ نذر آتش

کراچی کے مختلف علاقوں میں سیاسی جماعتوں کے 7 پولنگ کیمپ جلادیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اس دوران سعودآباد میں سیاسی جماعت کے کیمپ کو نامعلوم افراد کی جانب سے آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم الیکشن کیمپ میں موجود سامان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ، علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بجھا دیا گیا ہے تاہم ملزما ن فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

الیکشن کیمپ کو نذر آتش کرنے کے واقعے میں ملوث افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوئی نا ہی کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

ملیر سٹی علیم آباد میں سیاسی جماعت کے 2 کیمپوں کو آگ لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کورنگی میں بھی الیکشن کیمپ جلائے جانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

The post بلدیاتی انتخابات: کراچی کے مختلف علاقوں میں 7 پولنگ کیمپ نذر آتش appeared first on BOL News Urdu - بول نیوز اردو.



from BOL News Urdu – بول نیوز اردو https://ift.tt/kt2IO94

Post a Comment

0 Comments