پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اعلان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےنے چھٹی کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعاعت کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، یہ ہی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے 83 پیسے ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 179 روپے ہے اور یہ بھی مہنگا نہیں ہورہا۔

اسحاق ڈار کے مطابق ڈیزل، پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ 16 سے 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اعلان appeared first on BOL News Urdu - بول نیوز اردو.



from BOL News Urdu – بول نیوز اردو https://ift.tt/qzYS0wh

Post a Comment

0 Comments